اوکاڑہ (لبیک نیوز) گھریلو جھگڑے کے دوران باپ نے اپنی پانچ سالہ بیٹی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ذرائع کے مطابق ملزم اعجاز بچی کو زمین سے اٹھا کر بار بار چارپائی پر پٹختا رہا جبکہ بچی کو بچانے کی کوشش کرنے والی والدہ حلیمہ بی بی کو بھی ملزم نے چھری مار کر زخمی کر دیا۔زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔5 سالہ معصوم بچی پر تشدد کی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول ہوئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم بچی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اٹھا کر چارپائی پر پٹخ رہا ہے۔محلہ داروں نے ملزم اعجاز کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ پولیس نے گرفتار ملزم سے واقعے کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
بدبخت باپ کا 5 سالہ بیٹی پر تشدد، والدہ بھی چھری کے وار سے زخمی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0






