مظفرآباد(لبیک نیوز) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جنرل انتخابات 2026ء کے دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کے 8 حلقوں اور پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا سلسلہ جاری ہے، ایل اے 27 مظفرآباد میں الیکشن ملتوی ہوگئے، ایل اے 31 میں تصادم سے پی پی کا کارکن جاں بحق ہوگیا، حلقہ کھاوڑہ میں ایم این اے صلاح الدین گولی لگنے سے تین کارکنوں سمیت زخمی ہوگئے۔ٓزاد جموں کشمیر میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا تھا جسے پانچ بجے ختم ہونا تھا تاہم آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا، مظفرآباد ڈویژن کے ووٹرز نے شام 6 بجے تک حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹرز کی زیادہ تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹہ کی توسیع کی گئی تھی۔آزاد کشمیر انتخابات دوسرے مرحلے میں 12 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، مظفرآباد ڈویژن کی 9 نشستوں پر 208 امیدوار اور 8 لاکھ 9 ہزار 621 ووٹرز ہیں، جب کہ مہاجرین کی 12 نشستوں پر 143 امیدوار مدمقابل ہیں۔ مظفرآباد کے اضلاع میں 1483 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جہاں انتہائی حساس مقامات پر سکیورٹی کی بھاری نفری تعینات رہی۔مسلم لیگ ن نے مہاجرین جموں کشمیر راولپنڈی ڈویژن کی 2 نشستوں ایل اے 43 وادی 4 اور ایل اے 44 وادی 5 پر میدان مار لیا مسلم لیگی کارکنوں نے جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کیں اور بھنگڑے ڈالے۔راولپنڈی ڈویژن میں مہاجرین جموں کشمیر کی نشست ایل اے 43 ویلی 4 کے تمام 10 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے یاسین لون 1276 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 563 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔اسی طرح ایل اے 44 ویلی 5 کے تمام 27 پولنگ اسٹیشنز کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ بھی سامنے آگیا۔ مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار احمد رضا قادری 1700 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم کانفرنس کی مہر النساء 650 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔پیپلز پارٹی کے امیدوار راشد اسلام تیسرے نمبر پر رہے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار بری طرح شکست کھا گئے۔ کامیابی کا اعلان ہوتے ہی مسلم لیگی کارکنوں نے ایم این اے طاہرہ اورنگ زیب کی رہائش گاہ کے باہر جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کیں، کارکنان خوشی سے بھنگڑے ڈالتے رہے۔وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کے راولپنڈی ڈویژن اسلام آباد کی نشست ایل اے 39 جموں 6 میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد صدیق جیت گئے ہیں، ایم این اے طاہرہ اورنگ زیب نے دونوں کامیاب سیٹوں کے فارم 45 بھی میڈیا کے سامنے رکھ دئیے۔مظفر آباد کی نو نشستوں پر الیکشن ہونے تھے تاہم 8 پر ہوسکے، خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایل اے 27 مظفرآباد 2 لچھراٹ کے متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ ملتوی کردی گئی۔ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کےمطابق یہاں الیکشن اب 4 اگست کو ہوگا۔آزاد کشمیر کے کچھ حلقوں میں پولنگ کاعمل تاخیر سے شروع ہوا جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مسلم لیگ ن پر دھاندلی کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں اور اس حوالے سے الیکشن سیل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے چیف الیکشن کمشنر کو خطوط بھی لکھے ہیں۔زاد کشمیر حلقہ ایل اے 31 میں تصادم سے پیپلز پارٹی کا ایک کارکن مشتاق شاہ جاں بحق ہوگیا جبکہ حلقہ کھاوڑہ میں فائرنگ سے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین جونیجو بازو میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، فائرنگ سے دو کارکن بھی زخمی ہوئے، تینوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پیپلزپارٹی کے مطابق رکن قومی اسمبلی صلاح الدین جونیجو کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، صلاح الدین جونیجو این اے 210 سانگھڑ ٹو سے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔حلقہ ایل اے 29 تھری مظفر آباد میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔راولپنڈی ویلی 4 ایل اے 43 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید بٹ مسلح گارڈ کے ساتھ ملت کالونی پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوگئے، جاوید بٹ کے مسلح گارڈ کو کسی بھی پولیس اہلکار نے نہیں روکا۔حلقہ ایل اے 28، 29 اور 31 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر، استحکام پاکستان پارٹی کے سردار تنویر الیاس، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر، اور سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر سمیت اہم سیاسی رہنماؤں کے درمیان کانٹے دار مقابلے متوقع ہیں سیکورٹی کے لیے 4 ہزار پولیس اہلکار تعینات جبکہ 175 میں سے 31 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیے گئے ہیں۔
آزاد کشمیردوسرے مرحلے کے انتخابات، مسلم لیگ(ن) آگے،پی پی دوسرے نمبر پر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0






