اسلام آباد(لبیک نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ہمارے درمیان دراڑیں موجود ہیں تاہم ابھی موجودہ سیٹ اپ کے جانے کی کوئی نشانیاں نہیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جوکہا اس کی مکمل توثیق کرتا ہوں تاہم وزیرداخلہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیانات میں فرق ہے، وزیرداخلہ کے بیان کا ایک سیاسی پہلوبھی ہے، محسن نقوی تین ساڑھے تین سال سے اس سسٹم سے وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہائبرڈ نظام کی کامیابی میں ہی ہماری نجات ہے، مختلف ادوارمیں حکومتوں میں رہا ہوں میں مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ کیا نوازشریف نے ماضی کی حکومتوں میں ڈلیور نہیں کیا؟خواجہ آصف نے کہاکہ میں اداروں کو نہیں اشخاص کو الزام ضرور دوں گا وہ چاہے سیاسی ہو یا اس وقت کی اسٹبلشمنٹ کے ہوں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ہمارے درمیان دراڑیں موجود ہیں تاہم میں نہیں سمجھتا کہ یہ سسٹم کےجانے کی کوئی نشانیاں ہیں، اس وقت موجودہ سیٹ اپ کے جانے کی کوئی نشانیاں نہیں ہیں۔
پی پی اور ن لیگ کے درمیان دراڑیں ،موجودہ سیٹ کو خطرہ نہیں: خواجہ آصف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0






