ٹرمپ کاایران پر تازہ حملوں کا حکم ، بجلی گھروں، آئل ریفائنریز کونشانہ بنایا جائیگا

0

واشنگٹن (لبیک نیوز) امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کو ایران پر تازہ حملوں کا حکم دے دیا ہے۔وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ممکنہ حملے ہفتے کے آخر میں شروع ہو سکتے ہیں، جن میں ایران کے بجلی گھروں، آئل ریفائنریز سمیت توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق حملوں کا مقصد ایران کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے، ایران پر حملے امریکا اور اسرائیل مشترکہ طور پر کریں گے۔دوسری جانب امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے ایران پر ممکنہ حملوں پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے صدر ٹرمپ کے فیصلے سے پہلے اہداف پر بات نہیں کریں گے، صدر کی ہدایات پر کسی بھی وقت کارروائی کیلئے تیار ہیں۔پینٹاگون نے ایران کی توانائی تنصیبات پر ممکنہ امریکی اسرائیلی حملے کی میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔پینٹاگون کے چیف ترجمان شان پارنیل نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حتمی فیصلے سے قبل ممکنہ ایرانی اہداف پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا محکمہ دفاع مکمل طور پر تیار ہے اور صدر کی ہدایات پر کسی بھی وقت عمل درآمد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ امریکا اور اسرائیل مبینہ طور پر ایران کی توانائی سے متعلق تنصیبات پر بمباری کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ممکنہ حملے ہفتے کے اختتام تک جاری رہ سکتے ہیں اور عالمی مالیاتی منڈیوں کے پیر کو کھلنے سے قبل مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال ان مجوزہ حملوں کی حتمی منظوری نہیں دی ہے، تاہم اس حوالے سے امریکی حکومت یا اسرائیلی حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں