صالح پٹ (لبیک نیوز) گیسٹرو وبا سے متاثرہ علاقے میں مزید ایک بچہ جاں بحق ہو گیا، جس کے بعد چند دنوں میں اموات کی تعداد چار ہو گئی۔اب تک صالح پٹ میں گیسٹرو کے باعث 40 بچے اور دیگر افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ متعدد بچے زیرِ علاج ہیں۔مقامی سطح پر مزید بچوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے، جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقے میں عارضی ڈسپنسری قائم کر دی ہے۔محکمہ صحت کی ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں اور متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرنے سمیت وبا پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں
صالح پٹ میں گیسٹرو وبا، مزید ایک بچہ جاں بحق، تعداد 4 ہو گئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0






