آزاد کشمیر میں مہاجر نشستوں پر اعتراضات سازش کا حصہ ہیں: عطا تارڑ

0

لاہور(لبیک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مہاجر نشستوں پر اعتراضات سازش کا حصہ ہیں۔صوبائی دارالحکومت میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں میرپور ڈویژن سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) ہی حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں انتخابی عمل جاری ہے اور ہر طرف شیر کے حق میں عوامی حمایت کی آواز سنائی دے رہی ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سازشی عناصر مہاجر نشستوں پر بلاجواز سوالات اٹھا رہے ہیں، تاہم عوام ان کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو قومی اور عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کیا جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اقوام متحدہ کے فورم پر کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سیاست کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، تاہم جو جماعتیں کشمیر میں انتخابی مہم چلا رہی ہیں وہ عوام کو اپنے ترقیاتی منصوبوں سے بھی آگاہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں