لاہور(ویب ڈیسک)ایسا متعدد افراد کے ساتھ ہوتا ہے جب وہ جی میل پر ای میل تحریر کرتے ہیں اور سینڈ کرنے کے بعد اچانک احساس ہوتا ہے کہ وہ کسی غلط فرد کو بھیج دی ہے۔اسی طرح ای میل تحریر اور سینڈ کرنے کے بعد اچانک احساس ہوتا ہے کہ آٹو کریکٹ فیچر نے آپ کے الفاظ کو تبدیل کرکے ان کے معنی بدل دیے ہیں۔مگر اس شرمندگی سے بچنا بہت آسانی سے ممکن ہے اور ایسا جی میل میں ایک دہائی سے زائد عرصے سے موجود فیچر سے کیا جاسکتا ہے جس کے بارے میں حیران کن طور پر بیشتر افراد جانتے نہیں۔یہ فیچر ہے ان سینڈ، جس سے بھیجی گئی ای میل کو واپس بلایا جاسکتا ہے۔جی میل کی جانب سے یہ فیچر درحقیقت مارچ 2009 میں سروس کا حصہ بنایا گیا تھا مگر برسوں تک یہ جی میل لیبز کا حصہ رہا، جس تک رسائی سیٹنگز کے اندر جاکر ہی ہوتی تھی۔2015 میں اسے باضابطہ طور پر تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا اور 11 برسوں سے یہ دستیاب ہے مگر بیشتر افراد کو اس کا علم ہی نہیں۔یہ اس لیے حیران کن ہے کیونکہ جی میل دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس ہے اور گوگل استعمال کرنے والے لگ بھگ ہر فرد کا ہی جی میل اکاؤنٹ ہوتا ہے۔ان ڈو فیچر سے اگر آپ نے کسی ای میل کو سینڈ کر دیا ہے اور پھر احساس ہوتا ہے کہ کچھ تبدیلی کرنی ہے، غلط ای میل ایڈریس پر بھیج دی ہے یا کسی بھی وجہ سے ذہن بدل گیا ہے تو اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔جب آپ ایک ای میل سینڈ کرتے ہیں تو اسکرین کے بائیں کونے میں نیچے ان ڈو آپشن نظر آتا ہے اور اس پر کلک کرنے پر ای میل دوسرے فرد تک پہنچنے سے قبل ہی واپس آجاتی ہے۔زیادہ اہم بات یہ ہے کہ جب ای میل بھیجنے کے بعد ان ڈو کی جاتی ہے تو جسے بھیجی جاتی ہے، اسے اس کا علم نہیں ہوتا۔بائی ڈیفالٹ ان ڈو کرنے کا وقت 5 سیکنڈ کا ہوتا ہے مگر جی میل سیٹنگز میں جاکر آپ اسے 30 سیکنڈ تک بڑھا سکتے ہیں۔جی میل کا ان ڈو سینڈ فیچر ایسا کارآمد فیچر ہے جو لوگوں کو عام غلطیوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور ای میل بھیجنے کے بعد بھی آپ کے پاس 30 سیکنڈ ہوتے ہیں جس دوران ای میل کا جائزہ لے کر غلطی کو درست کرسکتے ہیں۔
جی میل کا وہ بہترین فیچر جو برسوں سے دستیاب ،متعدد افراد کو علم نہیں
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0






